قومی
سی ای او ایجوکیشن وقار احمد نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وقار احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں درخواست گزاروں کے مسائل سنے۔ انہوں نے درخواستوں پر ماتحت افسران سے رپورٹ لی اور بعض افسران کو موقع پر فون کال کرکے درخواستوں کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر روزانہ درخواست گزاروں کو سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔



