National

سیاست میں بد لحاظی کے بانی عمران خان ہیں، جواد احمد

Lahore (94 news) برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد نے کہاہے کہ عمران خان صرف وزیر اعظم بننا چاہتے تھے، یہ اس لئے لگتاہے کہ عمران خان نے حکومت بنانے کی کوئی تیاری نہیں کی تھی ، سیاست میں بد لحاظی کے بانی عمران خان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ تمام پارٹیاں امیروں کی نمائندہ ہیں، یہ ماڈل تیسری دنیا میں چل رہاہے کہ امیروں کو امیر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف وزیر اعظم بنناچاہتے تھے ، اس خواہش کے پیچھے عمران خان نے ساری قوم کو پیچھے لگایا ہوا تھا ، یہی نوجوان ہیں جو عمران خان کی وجہ سے ایک دوسرے کو گالیاں نکال رہے ہیں ، ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں ، ان نوجوانوں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے بڑے عمران خان کوووٹ کیوں نہیں دے رہے تھے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button