National

Another burglary in Sitara Park City in the presence of security personnel

Faisalabad (94 news) فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقہ ستارہ پارک سٹی میں سکیورٹی عملہ کی موجودگی میں ایک اور چوری کی واردات، چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر واقع ستارہ پارک سٹی میں ایک اور چوری کی واردات ہوگئی، سکیورٹی عملہ کو خبر ہی نہ ہوئی، چور بھاری مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سکیورٹی عملہ مزید بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ستارہ پارک سٹی کے مکان نمبر 23 اے کے محمد یونس نامی شخص نے تھانہ صدر کو درخواست دی ہے کہ اس کے گھر سے چور رات گئے 2 عدد سیلنگ فین، 1 عدد واٹر پمپ چوری کرلئے گئے جبکہ وہاں موجود گاڑی 571 BNR کلٹس کو بھی چوری کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سٹارٹ نہ ہونے کی صورت میں اسکی بیٹری چوری کر لی گئی، حالانکہ یہ گھر سکیورٹی گیٹ کی چند گز کے فاصلے پر موجود ہے، محمد یونس نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ چونکہ کالونی میں سکیورٹ کیمرے موجود نہیں ہیں،

رہائشی اس چوری سے اور پریشان ہوگئے ہیں انہوں نے کالونی کی سکیورٹی پر بھی مبینہ طور پر شبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی عملہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے، رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالونی میں سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں، اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع کیا جائے، کالونی میں اکثر غیر متعلقہ افراد کو گھومتے دیکھا گیا ہے اور سکیورٹی عملہ ان کو روکنے میں بالکل ناقاصر ہے،

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی کالونی کی جامع مسجد سے چور یو پی ایس کی بیٹریاں چوری کرکے لے گئے تھے جن کا آج تک نہیں پتہ چل سکا۔

محمد یونس نامی شخص نے تھانہ صدر

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button