international

Sudan's army clashed, with shootings and explosions in several cities, including the capital

Khartoum (94 news) سوڈان کی فوج کے دو دھڑے آپس میں بھڑ گئے، دارالحکومت میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی گونج میں دونوں جانب سے کامیابیوں کے دعوے کئے جانے لگے۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ائیرپورٹ پر دھویں کے بادل دیکھے گئے، دیگر شہروں مروی اور بحری میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

سوڈان کی فوج نے الزام عائد کیا کہ ان کے ہیڈ کوارٹر پر پیرا ملٹری فورس کے اہلکار قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے بتایا کہ پیرا ملٹری کی جانب سے دارالحکومت سمیت مقامات پر فوجی کیمپوں پر مسلح حملے کئے گئے۔

دوسری جانب پیرا ملٹری فورس نے دعویٰ کیا کہ خرطوم ائیرپورٹ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ مروی شہر میں واقع فوجی اڈے پر بھی شدید جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button