قومی

سوفیصد یقین تھاگولی چلنی ہے، ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے، عمران خان کا اعتراف

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں سو فیصد یقین تھاگولی چلنی ہے، ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے، مجھے یہ لگا تھاکہ ہم ملک میں انتشار کی طرف جا رہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے۔ مجھے یہ لگا کہ ہم ملک میں انتشار کی طرف جا رہے ہیں، جو انہوں نے پولیس سےکرایا، پولیس کےخلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ مجرموں نے کہناتھایہ توانتشارہورہاہےیہ قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کےگھر چھلانگ مار کر آجائے تو وہ تو سمجھے گا ڈاکو آگیا ہے، اس واقعےکو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےہوا، 26 سال کی تاریخ ہے ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں کی۔اس سے قبل پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ پُرامن احتجاج کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ رولنگ دے، ورنہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button