قومی

سنی تحریک کاموٹروے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد(94 نیوز) شرعی سزائیں معاشرے میں برائی کا خاتمہ کر سکتی ہیں۔ اسلامی نظام معاشرے میں ہر فرد کو بہترین انصاف فراہم کرسکتا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی جنسی وارداتیں حکومت اور اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موٹروے زیادتی کیس کے درندہ ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر مولانابہادر علی رضوی نے سا نحہ موٹروے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا سزائے موت کے قانون کا سنتے ہی آگ بگولہ ہونے والے ملک کے اندر موجود دشمن کے آلہ کار ہیں۔جو ممالک پاکستان میں سخت سزاؤں کے خلاف بر سرِ پیکار ہیں ان کے اپنے معاشرے تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔ موجودہ ملکی حالات میں خصوصاً ریپسٹ کو سزائے موت دینے کی قانون سازی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انسانی حقوق کی علمبردار طاقتیں اپنے مغربی علاقے کے معاشرتی حالات سدھارنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں سیاہ فام کی ہلاکت نے انسانی حقوق کی علمبرداری کا پول کھول کر رکھ دیا ھے۔ پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کی ترغیب دینے والے امریکہ میں لاکھوں افراد نام نہاد ایس او پیز کو پیروں تلے روندتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ سمجھ نہیں آتی ہمارے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ممبران، حکمران ہیں یا کسی کے غلام ہیں۔مغربی معاشرہ جہاں چرند پرند کے حقوق کے تحفظ کے لیے زمین وآسمان ایک کر دیاجاتا ہے ان کو کشمیر، فلسطین، برما، آذر بائیجان، بوسنیا، چیچنیا، شام، لبنان اور عراق وغیرہ میں انسانی حقوق کی پامالی کیوں نہیں نظر آتی؟۔ ایک طرف جانوروں کے حقوق پر واویلا اور ایک طرف انسانی حقوق سے نظریں چرانا دوہرا معیار ھے۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button