National

Sindh government is ready to crush steel mill, we will guarantee no employee will be fired, Saeed Ghani

Karachi (94 news) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ سندھ حکومت سٹیل مل کوچلانے کیلئے تیارہے، ہم ضمانت دیں گے کہ پاکستان سٹیل سے کسی ملازم کونہیں نکالیں گے،اگرسندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیر کوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کاسٹیل مل کی گیس بندکرنےکافیصلہ نامناسب تھا،پاکستان سٹیل کی گیس بندنہ کی جاتی توخسارہ کم یاختم ہوسکتاتھا، سٹیل مل کی بندش کے وقت پیداوار 65 فیصدتھی۔

صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی سپریم کورٹ نے 2006 میں سٹیل مل کی نجکاری کے فیصلے کوروک دیاتھا،سوال یہ ہے حکومت نے سٹیل مل معاملے پرسی سی آئی سے منظوری لی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں پاکستان سٹیل میں کوئی بھرتی نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کہتی ہے پیپلزپارٹی نے پاکستان سٹیل میں سیاسی بھرتیاں کیں،ہم نے قانون کے مطابق پاکستان سٹیل میں عارضی ملازمین کومستقل کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ پاکستان سٹیل کی زمین کی مالیت کھربوں میں ہے،پاکستان سٹیل کی مجموعی زمین 19ہزارایکڑہے،جوسندھ حکومت کی ملکیت ہے،سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے،جس مقصدکیلئے زمین وفاق کودی گئی اگروہ پورانہ ہوتوصوبہ واپس لے سکتاہے۔

وزیر تعلیم سندھ کاکہنا ہے کہ اسد عمرکاماضی کابیان ہے کہ سٹیل مل ملازمین کےساتھ کھڑاہوں گا،کابینہ اجلاس میں ہوسکتاہے سٹیل مل اپنے اے ٹی ایمزکودینے پربات ہو،امید ہے کابینہ میں متحدہ ارکان فیصلہ روکنے کیلئے مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال میں صرف پاکستان سٹیل کے خسارے میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان سٹیل کوچلانے کی کتنی کوششیں کی ہیں؟،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سٹیل مل کوچلانے کیلئے تیارہے،ہم ضمانت دیں گے کہ پاکستان سٹیل سے کسی ملازم کونہیں نکالیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سٹیل جس نہج پرپہنچی ہے اس کی ذمے داربھی حکومت ہے،کیاپاکستان سٹیل کے مزدوروں نے اسے بندکیا؟انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پاکستان سٹیل کے معاملے پرلاتعلق نہیں ہوسکتی،ملک میں آٹے چینی کابحران پیداہو جس پرکوئی کارروائی نہیں ہوگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وقت ثابت کرے گاسنتھیارچی کتنی سچی اورجھوٹی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button