National

The drop scene of the sea bomb explosion took place, the case turned out to be extortion

ملزمان کا مقصد ڈرا دھمکا کر اور خوف وہراس پھیلا کر بھتہ وصول کرنا تھا

Faisalabad(94 news) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے انارکلی بازار سے برآمد ہونے والے بم ڈرامے کا ڈارپ سین ہو گیا، معاملہ بھتہ خوری نکلا۔پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے انارکلی بازار میں المیکسی سینٹر میں بم کی اطلاع ملی تھی، تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ تفتیش کے بعد بم ڈرامے کا ڈارپ سین ہو گیا اور شاپنگ سنٹر میں جعلی بم رکھنے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے شاپنگ سنٹر میں جعلی بم رکھا اور خود کو دہشت گرد ظاہر کر کے مالک سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا،ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کا مقصد ڈرا دھمکا کر اور خوف ہراس پھیلا کر بھتہ وصول کرنا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=TXJ_W05OpFA

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button