the game

Ajmal was the desire to show what team?

Lahore (94 news) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری ہے تو بابر اعظم اچھے امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں،کپتان بناتے وقت اچھی پرفارمنس ذہن میں ہونی چاہیے، نہ کہ انگلش بولنے کو اہمیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لی وہ ابھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سعید اجمل نے یکم اگست سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button