قومی

سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد(94 نیوز) وزیر اعظم عمران کے سعودی عرب کے دورے کے بعدسعودی عرب کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور گوادر میں آئل سٹی بنائے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی حکومت سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،دورے کے دوران اس حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے،سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی بنائے گا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے،سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے لئے پاکستان نے چین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سعودی عرب بھی سی پیک کا تیسرا اہم شراکت دار ہو گا اور اس منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا،اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئے گا جس میں سعودی وزیرتوانائی اور اعلیٰ شخصیات شامل ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button