National

Sahiwal tragedy:Family rituals carried by threatening the driver: Raja Pervez Ashraf

Islam Abad (94news) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مارے گئے ڈرائیور کے لواحقین کو دھمکیاں دے کر تدفین کرائی گئی ۔ کوئی معاملہ سرد خانے میں ڈالنا ہو تو جے آئی ٹی بنادی جاتی ہے ،گئی گزری حکومت بھی ہوتی تو صحیح حقیقت سامنے آچکی ہوتی۔

سانحہ ساہیوال کے حوالے سے قومی اسمبلی میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ جس ادارے نے دہشتگردی سے بچانا ہے اس نے بے گناہوں کو گولیوں سے بھون ڈالا، ہر آدمی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہاہے، حکومتی وزراکے ساہیوال واقعے پر بیانات حد درجہ قابل اعتراض تھے۔ کل کوکسی کو بھی بچوں کے ساتھ سفر کے دوران گولی مار کر کہاجائے گا کہ وہ دہشتگردتھے ۔ سانحہ ساہیوال پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو رلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کسی کے والدین کو مار کر انہیں پھول پیش کیے جاتے ہیں ؟ کیا کسی کے گھر ماتم ہوتو اسے جاکر پھول پیش کیا جاتے ہیں ؟ کتنے دکھ کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ بچوں کے پاس پھول لے کر جائیں اور تصویر بنوائیں،کیا ریاست مدینہ میں ایسا ہوتاہے ؟۔ وزیراعظم بیان میں کہتے ہیں میں صدمے میں ہوں ۔ کوئی اور لفظ استعمال کریں لیکن ریاست مدینہ کا لفظ استعمال نہ کریں ، خدا خداکریں۔

The former prime minister said that the driver was being arrested, the families say they were never out of town, the family was given burial by threatening the driver.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button