قومی

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی گئی

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت  کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سائفر کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔ سائفر کیس کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں، وکیل علی ظفر نے کہا کہ سزا معطلی کے بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دینگے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ سزا کیخلاف اپیل  عید کے بعد مقرر کرینگے۔ نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی پر رضامندی کا بیان دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب کیس میں سزا معطل کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button