کھیل

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (94 نیوز) زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے، چیئرمین زمبابوے کرکٹ کے ہمراہ قائم مقام ایم ڈی گیوو مور ماکونی پاکستان پہنچے۔

تیوانگا موکلانی کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے استقبال کیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کی قیادت چیموچی بھابھا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل زمبابوے کرکٹ کے 5 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

 وفد نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچز دن 12 بجے جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تینوں ون ڈے میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے۔ لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی میچز 7،8 اور 10 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button