قومی

محکمہ جنگلی حیات میں اپنوں کو نوازنے کیلئے بھرتیوں کا خود ساختہ قانون متعارف

فیصل آباد (94 نیوز) محکمہ جنگلی حیات میں اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے اپنوں کو نوازنے کے لیے بھرتیوں کا خود ساختہ قانون متعارف کروا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کو عالمی دنیا میں انتہائی اہمیت دی جاتی ہے لیکن پنجاب میں اس کو صرف علامتی ادارہ بنا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ جنگلی حیات اور عملے کی ملی بھگت سے خود ساختہ بھرتیوں کا قانون متعارف کروا دیا گیا ہے تاکہ من پسند افراد کو نوازا جا سکے۔ اس کے لیے گریڈ پندرہ وائلڈ لائف سپر وائزر کی سیٹ جس پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں کی جاتی ہیں خود ساختہ قانون میں تبدیلی کرکے اس سیٹ پر 22 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ہے اور کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ سکیل 11 پر 72 وائلڈ لائف انسپکٹر اور سکیل 9 پر ہیڈ وائلڈ لائف واچر کی 502 آسامیوں کے لیے اشتہار میں حاضر سروس ملازمین کا بیس فیصد امپلائی سن کوٹہ اور معذور، اقلیتی سمیت مختلف کوٹے ہی ختم کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔زرائع کے مطابق کوٹے ختم کرکے اس پر من پسند افراد کو نوازا جائے گا جبکہ بھرتیوں کے قوانین کو مزید پیچیدہ بھی بنا دیا گیا ہے۔ زرائع نے مزید بتایا کہ حاضر سروس ہیڈ وائلڈ لائف واچرز کو انسپکٹر کی سیٹ پر ترقیاں دینی تھی جو کہ گزشتہ چودہ سال سے زائد عرصہ سے رکی ہوئی ہیں۔ ان کو ترقیاں نہیں دی گئیں۔اور نئی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہیڈ وائلڈ لائف واچرز کے لیے پانچ سالہ تجربے کا خود ساختہ قانون لاگو کر دیا گیا ہے اور ان کی ترقیوں کے حقوق متاثر کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button