National

For the first time in the history of railway internationally renowned bloggers and photojournalists are visiting and stuck Dargai

Lahore(94 news) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بلاگرز اور فوٹو جرنلسٹ درگئی اور اٹک خورد کے تین روزہ دورے پر راولپنڈی سے صبح 9 بجے جارہے ہیں۔ اس سے پاکستان ریلوے کا امیج بھی بہتر ہوگا اور ڈیپارٹمنٹ کو پیسے بھی ملیں گے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مغلپورہ کی تمام ورکشاپس ، سٹورز اور تمام دفاتر زمیں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بائیومیٹرک میشنیں لگارہے ہیں جس کا جلد ٹینڈر جاری کردیاجائے گا۔سانحہ لیاقت پورکے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو جاں بحق افراد کے ڈیڈباڈیز کی شناخت نہیں ہوسکی وہ بھی 18 تاریخ تک ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تبلیغی جماعت کے امیر کا مشکور ہوں یہ بڑے نیک اور دین دار لوگ ہیں۔ انہوں نے ٹرین میں سلنڈر اور چولہے کے استعمال پر خود ہی پابندی لگادی ہے۔ اس حادثے سے ریلوے کو بھی کافی نقصان پہنچاہے۔ میں ریلوے کے لیے جتنی محنت کرسکتاتھا کررہاہوں ۔ ریلوے پولیس کو ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ریلوے پولیس کو ختم نہیں کررہے بلکہ مزید 500 لوگوں کو بھرتی کیاجارہاہے۔ سانحہ لیاقت پور کے حادثے پر تین گریڈ 20 آفیسرز کی تنزلی کے آرڈر جاری کیے ہیں۔ ٹی ایل اے ملازمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9تاریخ کو اگر سٹے کا فیصلہ ہمارے حق میں آتا ہے تو 10 تاریخ کو سارے ٹی ایل اے ملازمین کنفرم ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button