National
Riaz Hussain Anjum visited the Municipal College, planted a sapling along with the Principal


Faisalabad(94 news) ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم نے گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر خالد حسن کے ہمراہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت کالج کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ پروفیسر محمد جعفر قمرسیالوی، پروفیسر عتیق الرحمن انچارج بی ایس اور پروفیسر تنویر حمید صدر فزیکل ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ ایڈمن آفیسر نے کلاسز اور سائنس لیبز کا دورہ کر کے کالج کے ڈسپلن کو مثالی قرار دیا اور بتایا وہ خود بھی اس کالج کے سابق طالبعلم رہے ہیں۔انہوں نے کالج کے انتظامی وتدریسی امور میں پرنسپل کے اقدامات کو سراہا۔



