کھیل

خواتین کے والی بال کے دوروزہ ٹرائلز کا انعقاد، پندرہ سے پچیس سالہ لڑکیوں کی بڑی تعدادٹرائلز دینے پہنچ گئی

ملتان (94 نیوز) پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ہائیرایجوکیشن کمیشن نےگورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے ملتان/ بہاولپور ریجن کے والی بال کے دوروزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا۔ یہ ٹرائلز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پندرہ سے پچیس سالہ لڑکیوں کی بڑی تعداد ٹرائلزدینے آرہی ہے۔ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ثروت سلطان انچارج سپورٹس اور ترس محیی الدین ڈائریکٹر سپورٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور عابدہ خان اعزازی مہمان تھے۔ انھوں نے ٹرائلز کے لیےآنے والی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم پاکستان کا ایک بہترین اقدام ہے کہ ملک بھر سے منتخب کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیلنٹڈ لڑکے اور لڑکیاں سامنے آ سکیں۔انھوں نے گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مبارکباد پیش کی کہ وہ والی بال کے ٹرائلز کامیابی سے مکمل کرتے آ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جامعات کو جہاں تعلیم و تربیت کے حوالے سے وقتا فوقتا بہتری کے لیے اقدامات کرنے کو کہا جاتا ہے وہیں یہ خوش آئند ہے کہ کھیلوں کے فروغ میں بھی جامعات ہائیرایجوکیشن کمیشن کی سرپرستی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

یاد رہےٹرائلز کے بعد بہترین کھیل دکھانے والی بچیوں کو پراونشل لیگ میں اپنے اپنے شہروں کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ جولڑکیاں پراونشل لیگ میں اچھا کھیل پیش کریں گی انھیں قابل کوچز کی زیرنگرانی ٹریننگ کے بعد نیشنل لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ۔ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید علی میمن کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ پاکستان کے پچیس ریجنز میں بخوبی ٹرائلز کو سپر وائز کر رہے ہیں۔ان ٹرائلزکی سلیکشن کمیٹی میں پاکستان والی بال ٹیم کی کپتان عذرا فاروق بھی شامل ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button