قومی

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(94نیوز) حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ آج قومی اسمبلی کے مطالبہ پر کیا گیا۔

پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں قومی سلامتی اجلاس سے ہو کر آیا ہوں۔انہوں نے کہا کوشش ہے مشترکہ اجلاس آج ہی ہوجائے چاہے رات 12 بجے ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ پارلیمان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کی اپوزیشن اراکین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button