National

مریم نوازکی ویڈیوکافرانزک آڈٹ کرانے کافیصلہ

Sialkot (94 news)حکومت نے مریم نوازکی ویڈیوکافرانزک آڈٹ کرانے کافیصلہ کر لیا ہے،

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آڈیو اور وڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیاہے،جہاں ادارے پرسوال اٹھیں گے وہاں حکومت کسی گروہ کے ہاتھ نہیں آئیگی، آڈیو اور وڈیو کی تحقیقات حکومت کرےگی، انہوں نے کہا کہ چورمچائے شورکے بیانیہ کونہیں چلنے دیں گے،آڈیو،وڈیوکے مشکوک کردارکوبے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے سٹیج سجایاگیاتھا، گزشتہ روزایک مضحکہ خیزپریس کانفرنس کی گئی،جس میں ایک وارداتی ٹولے نے حقائق مسخ کرکے قوم کاوقت ضائع کیا،ان کے چہروں سے لاچارگی جھلک رہی تھی، شہبازشریف کل یرغمال نظرآئے،جماعت کاچیئرمین کونے میں بیٹھا بےچارگی کاماتم کررہاتھا،ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے کل اپنی ہی جماعت پرخودکش حملہ کیا، روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے معززجج پرانگلیاں اٹھائی گئیں،

آج پریس ریلیزنے دونوں کرداروں کوبے نقاب کردیا، معاون خصوصی کا کہناتھا کہ جھوٹ کے شاہکارآپ کے سامنے آگئے،جعلسازگروہ اداروں کوقانون کے تابع نہیں دیکھناچاہتا،انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے کہا تھا پاکستان یابیرون ملک کوئی جائیدادنہیں،دنیانے دیکھاقطری خط میل ملاپ کاذریعہ بنا،کوئی ثبوت نہ بن سکا،انہوں نے کہا کہ ہرطرح سے گمراہ کرنے کاآلہ خاتون کے باکس میں تیاررہتاہے، جعلسازٹولہ عوام کوگمراہ کرنے کیلئے مسلسل سرگرم ہے،جس جج کی ذات کوٹارگٹ کیا آج ان کی طرف سے پریس ریلیز آگئی ،جج صاحب نے ویڈیوکوجھوٹااورجعلی قراردیا،فردوس عاشق اعوا ن کا کہنا ہے کہ حکومت نے آڈیواوروڈیوکا فرانزک ٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیاہے،سرکاری خزانے کو لوٹنے کی لت پڑچکی ہے،قوم کی دولت کو نانا جی کی دکان سمجھتے ہیں، جہاں ادارے پرسوال اٹھیں گے وہاں حکومت کسی گروہ کے ہاتھ نہیں آئیگی،آڈیو،وڈیوکی تحقیقات حکومت کرےگی،انہوں نے کہا کہ چورمچائے شورکے بیانیہ کونہیں چلنے دیں گے،آڈیو،وڈیوکے مشکوک کردارکوبے نقاب کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بے نامی راجکماری کاکرداربھی سامنے لانا ضروری ہے،جہاں یہ آڈیو ،وڈیو جوڑی گئی اس کابھی پردہ فاش کریں گے،انہوں نے کہا کہ ناصر بٹ کااپنا کیاکردار ہے اسے بے نقاب کرنابھی حکومت کی ذمہ داری ہے،راجکماری انڈرٹرائل ہیں،اپنا کیس چل رہاہے،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتیں ،انہوں نے کہا کہ جج کے فیصلوں پر دستخط ہوتے ہیں،وڈیوپیغام جاری نہیں کرتے،کسی بھی جج کو سکینڈلائز کرنے پرقانونی کارروائی ہوسکتی ہے،معزز جج کی پریس ریلیز کے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرناچاہیے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کورہزن کمیٹی کہتے ہیں ،سیاست کے12ویں کھلاڑی کی خواہش پر اے پی سی کرائی گئی ،ان تلوں میں تیل نہیں ،یہ تنکے کا سہاراتلاش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وفاق کی علامت ہوتاہے،یہ وفاق پرحملہ کرنے جارہے ہیں اس سے چھوٹے صوبے کی حق تلفی ہو گی،انہوں نے کہا کہ یہ لانگ یا ڈبل ٹرپل مارچ کریں ،کسی اقدام سے دلچسپی نہیں، حکومت عوام کوجوابدہ ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button