National

Chinese government 89 Failed to sell at Rs

Karachi (94 news) Chinese government 89 روپے کی قیمت پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئی۔ کراچی میں چینی کی قیمت سب سے زیادہ 115 روپے فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ دیگر شہروں میں بھی قیمت 100 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت چینی کی مقرر کی گئی سرکاری قیمت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت نے چینی کی سرکاری قیمت 89 Rs. 75 پیسے مقرر کی، تاہم ملک کے کسی شہر میں بھی اس قیمت پر چینی فروخت نہیں ہو رہی۔
89 Rs. 75 پیسے تو دور کی بات ملک کے کسی شہر میں چینی 100 روپے کلو کی قیمت پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی والے سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجمور ہیں۔ شہر قائد میں فی کلو چینی 115 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

جبکہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ میں چینی 110 روپے فی کلو، پشاور، بنوں، حیدرآباد اور بہاولپور والوں کو چینی 108روپے کلو کی قیمت میں دستیاب ہے۔

حکومت اپنے اعلانات کے باوجود سرکاری قیمت پر عملدرآمد یقینی نہیں بنا سکی، جبکہ مہنگی چینی بیچنے کیخلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کی جا رہی۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو شوگراپیلیٹ کمیٹی نے شوگرملزمالکان سے مذاکرات کے بعد وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ایس آراو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چینی کی قیمت 89 روپے75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وفاقی شوگراپیلیٹ کمیٹی نے 4 صفحات پر مشتمل اس فیصلے سے متعلق تمام شوگرملز کو آگاہ کر دی اتھا۔ یاد رہے شوگرملزمالکان نے سرکاری قیمت کیخلاف2 وفاقی سیکرٹریز پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی میں اپیل دائر کی تھی۔ جس پر شوگرملز مالکان سے مذاکرات کے بعد چینی مقرر کردہ قیمت سے متعلق ایس آراو جاری کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button