کامرس
حکومت پنجاب کا تمام ٹیکسز ایک فارم پر لانے کا بڑا اعلان
لاہور (94نیوز) حکومت پنجاب نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اپنے تمام ٹیکسز کو ایک فارم پر لانے کا اعلان کر دیا ہے، میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے سسٹم شروع ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کے صنعتکاروں کی مشاورت میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں تمام ٹیکسز اکٹھے کر کے ایک ہی فارم کے ذریعے وصولی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ نیا سسٹم آئندہ مالی سال سے شروع ہو جائے گا۔