قومی

حکومت نے LNG کارگو درآمد کرنیکی اجازت دیدی

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے یو جی ڈی سی کو نومبر کے آخری ہفتے میں ایل این جی کارگو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جو سی این جی اسٹیشنز کو سستے داموں اپنی پراڈکٹ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت گیس سیکٹر میں مسابقتی فضا پیدا کر دے گی اور پاکستان میں صارفین کو سستے داموں گیس کی فراہمی کیلئے راہ ہموار کر دےگی۔ انہوں نے مزید کہ اس سے سرکاری گیس کمپنیوں کی اجارہ داری میں بھی کمی آجائے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم بابر ندیم نے بتایا کہ یو جی ڈی سی کو آر ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے پنجاب میں گیس کی قیمت جو پٹرول کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے وہ مزید 30 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ یو جی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر غیاث عبد اللہ پراچہ نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی 1 لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر کے اپنے پہلے ایل این جی کارگو کو درآمد اور اور سی ین جی سیکٹر کو فراہم کرنے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی آر ایل این جی کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹائل صنعت کے ساتھ معاہدے کو بھی حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے لیکن پہلے مرحلے میں ان کی کمپنی سی این جی سیکٹر کو آر ایل این جی فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز سوئی ناردرن کی سپلائی سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے اور کم قیمتوں کے باعث یو جی ڈی سی سے آر ایل این جی حاصل کریںگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button