National

حکومت نے وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، چوہدری ظہیر الدین

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

Faisalabad(94 news) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے وطن عزیز کو پولیو کی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد رانا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالواجد،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی،چوہدری عمران یوسف،چوہدری عظیم الحسن،رانا بلال مصطفی،اویس بھٹی،ارشد کھرل ودیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیرنے محکمہ صحت کو تاکید کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہرممکن تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں اور اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہنی چاہیں۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال کی اپ گریڈیشن ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے اقدامات جاری ہیں جس کی بدولت مریضوں کو علاج معالجہ کی مزید معیاری وجدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے دوران تحصیل بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 77ہزار479بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے محکمہ صحت کی 640ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری تیمور علی کی طرف سے ہسپتال کو وہیل چیئرز،اسٹریچرودیگر سازو سامان بھی عطیہ کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button