Commerce

The government knelt before the sugar mill owners

Islam Abad (94 news) The government to sugar mill owners 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث ملک میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر ملز مالکان کو بروقت کرشنگ کی ہدایت کرنے اور تیار چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت دینے کے بجائے انہیں چینی برآمد کرنے کی اجازت ے دی، اس ضمن میں وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد سے متعلق معاملات طے پا گئے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، شوگر ملز مقامی چینی کی قیمت میں فوری طور پر تو اضافہ نہیں کریں گی تاہم نیا اسٹاک آنے پر چینی کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت ابھی تک گنے کی سرکاری قیمت کا تعین نہیں کرسکی، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور کاشتکار کو اپنی فصل کا معاوضہ نہیں ملے گا، پنجاب میں شوگر ملوں کو چینی کی پیداوار سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ستمبر میں قیمت کا تعین کر دیا جاتا ہے، اس ظالمانہ اقدام سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور کاشتکار کو اپنی فصل کا معاوضہ نہیں ملے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button