قومی

جی سی ویمن یونیورسٹی اور غازی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہوگئے

مفاہمت نامے کا مقصد تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا ہے

فیصل آباد (94 نیوز) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط تعاون پر یقین رکھتی ہے تاکہ تعلیمی معیار، تحقیقی نظام، طلباء کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے بطور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (ٹی آئی) نے بطور وائس چانسلر غازی یونیورسٹی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں اداروں کے قواعد و ضوابط کے مطابق تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے ذریعے دونوں اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button