قومی

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو کے معترف نکلے

اسلام آباد (94 نیوز) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے گذشتہ روز سیاست میں بڑی انٹری دی۔ گذشتہ روز ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں آصفہ بھٹو کی انٹری کو دبنگ انٹری قرار دیا ۔ عوام کی بڑی تعداد گذشتہ روز آصفہ بھٹو کے ساتھ چلتی رہی۔ انہوں نے عوام کے ساتھ سارے راستے ”چلو چلو جلسہ گاہ” چلو کے نعرے لگائے۔
آصفہ بھٹو کی شخصیت نے گذشتہ روز ان کے ناقدین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے جلسہ عام میں آصفہ بھٹو کی دبنگ انٹری پر علی ترین بھی ان کے معترف ہو گئے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے کہا کہ سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت متاثر کُن ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بننے کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پُر اعتماد نظر آئیں، کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو شہید کی جھلک نظر آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ عام سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ سب کی شکرگزار ہوں جو اس سیلیکٹڈ کے ظلم و جبر کے باوجود اس قدر تعداد میں یہاں موجود ہیں ۔
آپ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ اس سیلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ساتھیو ! میں آپ کے درمیان ایسے وقت میں آئی ہوں جب کہ میرا اور آپ کا بھائی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہے ۔ جس طرح آپ نے ایم آئی ٹی میں مادر جمہوریت کا ساتھ دیا، جس طرح آپ نے دختر مشرق کا ساتھ دیا، اس طرح مجھے امید ہے کہ پی ڈی ایم کے اس پلیٹ فارم پر آپ لوگ بلاول بھٹو زرداری کا بھی ساتھ دیں گے ۔
او رمیں بھی آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ اس مشن پر ہر قدم پر میں چیئرمین بلاول بھٹو اور آپ کے ساتھ رہوں گی۔حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ اگر یہ ہمارے بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو یہ یاد رکھیں پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کے لیے تیار ہے ۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کو پورا کریں گے ۔ اور اپنے ملک اور ملک کی عوام کو ان سیلیکٹڈ حکمرانوں سے بچائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button