کھیل

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے منع کرنے کے باوجود پاکستان آنے والے کرکٹر کا ریٹائرہونیکا اعلان

کیپ ٹاﺅن (94نیوز) جنوبی افریقہ کے معروف آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جے پی ڈومنی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ء ان کے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جے پی ڈومنی نے ستمبر 2017ءمیں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور اب ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونیکا کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ ٹی 20 فارمیٹ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں کی غیر متاثر کن کارکردگی نے مجھے اپنے کیرئیر اور ان مقاصد سے متعلق سوچنے کا بھرپور موقع دیا جنہیں میں مستقبل میں حاصل کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس طرح کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا مگر میرے خیال سے یہ آگے بڑھنے کا بالکل صحیح وقت ہے۔ میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ کیلئے دستیاب رہوں گا لیکن اس کیساتھ ہی اپنی فیملی کو بھی زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں، جو میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔

جے پی ڈومنی اپنے کیرئیر کا تیسرا ورلڈکپ کھیلیں گے جبکہ انہوں نے 193 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 37.39 کی اوسط سے 5047 رنز بنا رکھے ہیں اور 68 وکٹیں بھی ان کے کیرئیر میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button