National

Case fake accounts, 3 NAB were ready to return the money

Islam Abad(94 news) جعلی اکاﺅنٹس کیس میں 3 گرفتار ملزمان نیب کو رقم واپس کرنے پر تیار ہو گئے ،عدالت نے ملزموں کے ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہاکہ نیب ہیڈ کوارٹر کو حکم دیتا ہوں کہ جلدی پراسس مکمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،ملزمان خورشید انور جمالی، سید عارف علی اور سید آصف محمود کو عدالت پیش کردیا گیا،تینوں ملزمان نے پلی بارگین کی درخواست دائر کررکھی ہے،ملزمان خورشید انور جمالی، عارف علی،آصف محمود نوری آباد پاور پلانٹ کے ملازمین ہیں،ملزمان پر پلانٹ کی مشینری خریداری میں خورد برد کا الزام ہے،جج محمد بشیر نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ان کی پلی بارگین درخواست کا کیا بنا ہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کی درخواست پر پراسس جاری ہے ،دو ملزمان کی رپورٹ منظور کرنے کیلئے ہیڈ کوارٹر بھیج دی،جج محمد بشیر نے کہا کہ تین کا ایک ساتھ پراسس مکمل کر لیں،ملزمان نیب کے پاس بہت خوش ہیں ،جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ آخری مرتبہ جسمانی ریمانڈ دے رہا ہوں اگلی دفعہ جوڈیشل ریمانڈ کر دوں گا،نیب ہیڈ کوارٹر کو حکم دیتا ہوں کہ جلدی پراسس مکمل کریں،عدالت نے تینوں ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button