بین الاقوامیقومی

حالیہ مون سون بارشیں اور سیلاب، اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے ہنگامی امداد

اسلام آباد (94 نیوز) حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ ہنگامی امدادی فنڈ  سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کی گئی ہے۔  پاکستان میں گزشتہ 10 روز میں بارشوں اور  سیلاب سے 400 افراد جاں بحق اور  190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ  20 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں۔  سیلاب متاثرین کو  پناہ گاہوں، طبی امداد کے لیے نقد معاونت کی فوری ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو حفظان صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصی طور  پر خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں 26 جون سے جاری مون سون بارشوں اور  سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، مقامی حکام کے مطابق اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button