قومی

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

لاہور (94 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے۔ جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں، جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button