ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب، ڈی جی سمیت دیگر افسران کی شرکت


فیصل اباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے) میں ایک پر مسرت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد اصف چوہدری کے ہمراہ ایف ڈی اے کے افسران و سٹاف کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی سالگرہ کا کیک کاٹے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے محبت و خوشی کے اظہار کے لئے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر ائی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اقرا مرتضی، حمیرا اشرف، طلحہ تبسم، عمر اقبال و دیگر افسران کے علاوہ صدر انقلابی ورکرز یونین صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاص، چیئرمین شیخ عمران دیگر عہدیداران و سٹاف ممبرز موجود تھے ڈائریکٹر جنرل محمد اصف چوہدری و دیگر افسران و سٹاف کے اراکین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خوشیوں بھری، صحت مند لمبی زندگی کی دعا کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے اپنے لئے منقعد کی گئی اس تقریب اور نیک تمناؤں پر افسران و سٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی پرمسرت سرگرمیاں ادارہ جاتی ماحول میں باہمی محبت اور اخوت کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشیوں کی سانجھ سے محبتوں میں اضافہ اور ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات واحساسات اجاگر ہوتے ہیں۔



