قومی

فیصل آباد پریس کلب میں “گرین وہیلز” کے عنوان سے کتاب “دی الٹیمیٹ سکوٹر گائیڈ” کی رونمائی


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان میں آئے روز بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں نے الیکٹرک سکوٹی کے صارفین میں بہت بڑا اضافہ کردیا ہے۔ فیصل آباد جیسے شہر میں اب سینکڑوں طلباء و طالبات الیکٹرک موٹر بائیک کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جہاں الیکٹرک بائیک استعمال کرنے والوں میں آجافہ ہوا ہے وہان پر ہی اسکی مرمت اور دیکھ بھال بھی انتہائی ضروری ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک بہترین کاریگر نایاب ہیں۔ پٹرول موٹر بائیکس کی مرمت کے کاریگر آپکو ہر گلی اور بازار میں مل جائیں گے لیکن ابھی تک الیکٹرک بائیکس کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے کاریگروں کی کمی کا سامنا ہے۔ محمد شبیر چوہدری نے اسی خدشے کے پیش نظر طلباء و طالبات اور دیگر الیکٹرک بائیکس کے صارفین کی رہنمائی کیلئے ایک کتاب تحریر کردی ہے۔

محمد شبیر چوہدری کی کتاب “گرین وہیلز” کے عنوان سے “دی الٹیمیٹ سکوٹر گائیڈ” کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی خواجہ بابر اکرام شریک ہوئے، جبکہ حاجی محمد انور اور ساجد انوار جٹ سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب نہ صرف ایک معلوماتی رہنما ہے بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، کیونکہ موجودہ دور میں الیکٹرک اور کم فیول خرچ کرنے والی سواریوں کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر مصنف محمد شبیر چوہدری نے اعلان کیا کہ اس کتاب کو سکولز اور کالجز میں مفت تقسیم کیا جائے گا تاکہ طلبہ اپنی بائیک میں ہونے والی خرابیوں کو نہ صرف سمجھ سکیں بلکہ انہیں خود ٹھیک کرنے کی عملی مہارت بھی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا اور خود انحصاری کی جانب راغب کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے مصنف کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ایسی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button