National

تعلیمی بورڈ میں ربیع الاول کی مناسبت سے طلباء وطالبات کےمقابلوں کا انعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی رضانصراللہ گھمن اور صدارت چئیرپرسن طیبہ شاہین نے کی

Faisalabad(94 news) نبی کریم کی حیاتِ طیبہ کا مطالعہ کرنے سے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقوں کا پتہ چلتا ہے یہی وجہ ہے کہ آپؐ کو دنیا میں رحمتہ اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا گیا ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے عید میلادالنبیؐ کے حوالہ سے بورڈ آفس میں ہونے والے سکولز اور کالجز لیول کے نعتیہ اور اسلامک کوئز مقابلوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان ِ خصوصی چوہدری رضا نصراللہ گھمن ایم این اے‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری ‘کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی اور عبدالرحیم بابر ڈوگر ویلفیئر آفیسر کے علاوہ دیگر اداروں کے پرنسپلز ‘ اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

چیئرپرسن نے کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے ہم نے ڈویژن بھرسے تعلق رکھنے والے سکولز اور کالجز کی سطح کے طلباء وطالبات کے مابین مقابلوں کا اہتمام کیا جس کا مقصد نبی کریمؐ کی سیرت کے حوالہ سے بچوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے کیونکہ جب تک ہم نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کو عملی طور پر اپنی زندگی پر نافذ نہیں کریں گے ہم میلادالنبیؐ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے سے محروم رہیں گے اس موقع پر مہمانِ خصوصی چوہدری رضا نصراللہ گھمن ایم این اے نے جشنِ عیدمیلادالنبیؐ کے موقع کی مناسبت سے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں مقابلوں کے انعقاد پر چیئرپرسن بورڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں ایسے اسلامی مقابلوں کا انعقاد بلاشبہ ڈاکٹر طیبہ شاہین کی ذاتی دلچسپی اور ان کی نبی کریمؐ سے والہانہ محبت و عقیدت کا واضح ثبوت ہے ایسا ہونا بھی چاہئے کیونکہ نبیؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ولادت کے موقع پر خوشی منانا اچھی بات ہے تاہم جب تک ہم نبی کریمؐ کی سیرت کو نہیں اپنائیں گے ہمارے جینے کا مقصد پورا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے خلاف جو سازشوں میں مصروف رہتی ہیں ان کادرد صرف پاکستان کے ایک اسلامی فلاحی مملکت بننے میں ہے کیونکہ یہاں محمد عربیؐ کے پیروکار رہتے ہیں اس لئے وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی لاکھ کوششیں بھی کر لیں مگر وہ نامراد ہی رہیں گے کیونکہ یہ کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہوا خطہ ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے فیصلے کرنے والا ملک بن جائے ہو گا۔ اس موقع پر تسنیم ظہور پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی فیصل آباد نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق نعتیہ مقابلہ برائے سکولزلیول میں ثناء فاطمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ نے پہلی‘ محمد منان حیدر گورنمنٹ ایم بی ہائی سکول ریل بازار جھنگ نے دوسری اور صدام حسین گورنمنٹ ہائی سکول وریام جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعتیہ مقابلہ برائے کالجز لیول میں فیاض امین کیمز کالج چنیوٹ اول‘ قمر النساء گورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول رجانہ دوئم اور محمد فرحان پنجاب کالج آف سائنس فیصل آباد سوئم رہے اسی طرح اسلامک کوئز مقابلہ برائے سکولز لیول میں محمد سعد امجد گورنمنٹ ہائی سکول سینٹر آف ایکسیلنس نے پہلی‘ حافظہ عائشہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط آباد فیصل آباد نے دوسری اور سلمان قادر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سمندری نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلامک کوئز برائے کالجز لیول کے مقابلہ میں محمد عبداللہ کھوکھر کیمز کالج چنیوٹ اول‘ محمد احد علی گورنمنٹ کالج آف کامرس چنیوٹ دوئم اور محمد اویس علی گورنمنٹ پوسٹ میونسپل ڈگری کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ سوئم رہے۔ مقابلہ اسلامک کوئز کی اسٹیج سیکرٹری فریحہ انور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد تھیں اور ججز میں مسز روبینہ خالد پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد اور حافظ عبدالستار سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائیر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباشامل تھے ‘ اسی طرح مقابلہ نعت خوانی کے اسٹیج سیکرٹری عبدالرحیم بابر ڈوگر ویلفیئر آفیسر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد تھے اور ججز کے فرائض مسز تسنیم ظہور پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی فیصل آباد‘ عطاء المصطفیٰ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ اور محمد عثمان ایس ایس ٹی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول عید گاہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سرانجام دیئے جبکہ مقابلوں کے کوارڈینٹر رانا ذوالفقار علی منہاس ریسرچ انویسٹی گیٹر تعلیمی بورڈ فیصل آباد تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button