National

Education Board Faisalabad has announced the results of Supplementary Examination Intermediate

Faisalabad (94 news) Board of Intermediate and Secondary Education Faisalabad has conducted the exam Intermediate Part First, Second and Composite.(Sec) سالانہ 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

کمشنر/چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیاجس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pkپر اپ لوڈ ہوگیا۔امتحان میں 21937طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 8412 پاس ہوئے۔ فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے ان کے گھروں کے قریب57،الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ امتحان علوم شرقیہ، فاضل عربی،فاضل پنجابی،ادب اردو کے (Sec) سالانہ2024ء کے نتائج کا اعلان بھی آج کیاگیا۔اس امتحان میں 32۔ امیدوار شریک ہوئے اور رزلٹ 94 فیصد رہا۔کمشنر/چیئرپرسن نے کامیاب امیدواروں کو مبارکبادی۔کمشنر/چیئرپرسن نے طالب علموں کو اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھنے کی نصیحت کی۔انہوں نے کہا کہ ذہین ومحنتی طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں۔طالب علم کسی موڑ پرہمت نہ ہاریں بلکہ محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ اساتذہ اور والدین کی تکریم میں کمی نہ آنے دیں۔اپنے مقاصد کے لئے ڈٹ جائیں اور اللہ پاک سے کامیابی کی دعاکریں۔پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط، محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے۔11 جنوری 2025ء تک ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔امتحان انٹرمیڈیٹ (First) سالانہ2025ء 22، اپریل 2025ء سے شروع ہو گاجس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم یکم جنوری2025 ء تا24 جنوری2025ء،دوگنا فیس کے ساتھ25 جنوری تا 03 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ04 فروری تا12 فروری 2025ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button