قومی

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(94 نیوز) ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردیئے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیرتعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔

ادھر رنجی تعلیمی اداروں کی تنظیمیں اور والدین تعلیمی اداروں کی دوبارہ ممکنہ بندش پر سخت پریشان ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے ان کے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے، والدین کی ایسوسی ایشن کے محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ہے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروا رہے ہیں، ہمارے بچے تعلیمی اداروں میں محفوظ ہیں، پتہ نہیں حکومت کیوں تعلیمی ادارے بند کرنے جا رہی ہے،

اسلم محمود کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں، سیاسی جلسوں سے کرونا ڈرتا ہے تمام سیاسی بونے عوام سے بھرے جلسے کررہے ہیں لیکن جب تعلیم کی بات آتی ہے تو یہ تعلیمی ادارے بند کرنے دوڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دراصل موجودہ حکومت تعلیم دوست نہیں یہ کورونا کی آڑ میں تعلیم دشمنی کررہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button