قومی

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو چیئر مین سینیٹ کوجانا ہوگا، شبلی فراز

اسلام آباد (94 نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کے 2015میں صرف پانچ سینیٹر آئے تھے اورہم کو سینیٹ کی الف ب کابھی نہیں پتہ تھا ، اس وقت پارٹی نے مجھے کہا کہ میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے لئے اپنے کاغدات جمع کرواﺅں جس پر میں نے اپنے کاغذات جمع کروائے اور مجھے 19ووٹ ملے حالانکہ سینیٹ میں ہماری تعداد صرف 5تھی ۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت اگرچہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے لیکن بعض امیدواروں کو کئی ارکان ناپسند بھی ہوتے ہیں اورچیئر مین سینیٹ کے انتخاب اور عدم اعتماد کیلئے خفیہ رائے شماری کا طریقہ کاراستعمال کیاجاتاہے اور اس میں کچھ بھی ہوسکتاہے ۔ اس لئے قبل از قت کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پھر ان کوجانا ہوگا کیونکہ اپوزیشن کی سینیٹ میں اکثریت ہے اور ہم کو ان کی رائے کا احترام ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button