National

بےنظیر قتل کیس, پرویز مشرف کی تمام جائیداد,بنک اکاؤنٹس اور گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

Islam Abad(94 news) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف کے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی تمام منقولہ، غیر منقولہ جائیداد اور گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے لیے دائر ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز آزادی مارچ کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوے، عدالت نے سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد اور گاڑیاں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حتمی اور آخری چالان میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم نامزد کیا تھا۔ دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی سابق صدر کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ دہشتگردی عدالت نے سابق صدر کے علاوہ دو سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے پانچ ملزمان کو بری کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد مکران میں واقع دو جائیدادیں ضبطگی کا حکم سنایا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button