کھیل
پاکستان نے سنوکر کے میدان میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی


لاہور (94 نیوز) پاکستان نے سنوکر کے میدان میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سنوکر کے کھلاڑی عرفان داد ایشین ہی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، عرفان داد نے بھارت کے شہباز عادل خان کو 3-7 سے شکست دی، پاکستانی کیوئسٹ عرفان داد آج بھارت کے شیوم اروڑا سے کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔



