قومی

بینکوں کو اچانک حج درخواستیں لینے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 24 فروری سے بینک حج درخواستیں وصول نہ کریں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو درخواستیں وصول نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی اور جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،تمام بینک تا حکم ثانی حج درخواستیں اور رقم وصول نہ کریں، نئی تاریخ کا حتمی اعلان پیر تک کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button