بین الاقوامی

بھارتی فورسز نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کیوں کی ؟

لاہور (94 نیوز)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ سشما سوراج کی تقریر بہت زہریلی تھی ، شاہ محمود قریشی کی تقریر کے بعد جو صورتحال بن رہی ہے اور آزاد کشمیر میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کا واقعہ ہوگیاہے، بھارتی رویہ درست ہونے تک خطے میں استحکام نہیں آئے گا ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریر بہت زہریلی تھی ۔ خطے میں بھارت کا رویہ درست ہونے تک استحکام نہیں آئے گا ۔ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے بعد جو صورتحال بن رہی ہے اور آزاد کشمیر میں ہیلی کاپٹر کا واقعہ ہوگیاجب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی ۔ اس تناﺅ کی صورتحال سے نکلنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آﺅ مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا اس تناﺅ کی صورتحال کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے بصورت دیگر خطے کی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بالکل درست نشاندہی کی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کرے ۔انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے چیئرمین کے معاملے پر اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں بلکہ اصل مسئلہ تحریک انصاف کا ہے ، پی اے سی کاچیئر مین شہبازشریف کو ہی بنانا چاہئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button