بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ،اصل وجہ کیا تھی؟

نئی دہلی (94 نیوز)بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ”سوریا کرن “ طیارے ’ایرو انڈیاشو 2019 ‘ کی بنگلور میں ریہرسل کر رہے تھے کہ اس دوران وہ آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گئے تاہم جہازوں میں سوار پائلٹس نے خود کو فوری طور پر ایجکٹ کر لیا اور وہ زندہ بچ گئے ہیں ۔

 بھارتی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button