قومی

بوٹی مافیا کا جڑ سے خاتمہ ہمارا عزم ہے، بابر ڈوگر ڈپٹی سیکرٹری

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی کی ہدایات پر ڈپٹی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سردار بابر ڈوگر کے مختلف امتحانی سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا میں دی پنجاب سکول سسٹم کے سینٹر نمبر 251 میں 2 جعلی امیدوار میٹرک امتحان کا پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے۔ رولنمر 620584 محمد ایوب کی جگہ جعلی امیدوار احمد علی جبکہ رولنمر 620582 حیدر عباس کی جگہ بھی جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا۔ بابر ڈوگر نے دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کرکے دونوں ملزمان کے کیسز تعلیمی بورڈ کو بھجوا دیئے۔ بابر ڈوگر نے کہا کہ بوٹی مافیا کا جڑ سے خاتمہ ہمارا عزم ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button