کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، وہاب ریاض کاانکشاف

ڈھاکہ (94 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے دوران جن کرکٹرز سے بھی بات ہوئی وہ پاکستان جانے پر رضامند نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) دورہ پاکستان کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر حتمی فیصلے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔ ایسے میں بی بی ایل میں شریک قومی کرکٹرز بھی بنگلہ دیش کرکٹرز کو بے جا خوف کے حصار سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کی لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بی پی ایل میں شرکت کے دوران جن بنگلہ دیشی کرکٹرز سے بات ہوئی، وہ سب پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند نظر آئے، اب معلوم نہیں کہ سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار کیوں ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بی سی بی کی جانب سے یہ موقف بھی اپنایا جا رہا ہے کہ بہت سے کھلاڑی طویل دورے کیلئے پاکستان جانے پر تیار نہیں تاہم ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگر وہ سکواڈ کا حصہ ہوتے تو پاکستان ضرور جاتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button