دلچسپ و عجیب

بندروں کے دو گروپوں کی آپس میں لڑائی، وجہ کیا بنی؟

ینکاک (94 نیوز) تھائی لینڈ میں کورونا کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے حصول کیلئے جہاں انسان پریشان ہیں وہاں جانور بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

بنکاک سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہو گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا ایک گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ  نے اس پر دھاوا بول دیا ۔

خوراک کے لئے لڑتے بندر چار منٹ تک سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بے نیاز رہے ، اس گھمسان کے رن کے باعث کئی گاڑیاں رک گئیں ،کورونا کے باعث تھائی لینڈ میں غذائی قلت ہے جبکہ بندر بھی اس مسئلے کا شکار ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button