بین الاقوامی

بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک (94 نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 23 سالہ جینیفر گیٹس مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیال نصر سے شادی کریں گی، دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی نے ایک مسلمان نوجوان سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

23 سالہ جینیفر گیٹس نے مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیال نصر سے باقاعدہ منگنی بھی کر لی ہے۔ نیال نصر نے جینیفر کو شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ جینیفر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ نیال نصر سے شادی کیلئے ایک نہیں لاکھوں مرتبہ ہاں کہتی ہیں۔ وہ نیال نصر کے ساتھ محبت بھری اور خواشگوار زندگی گزارنے کیلئے بے تاب ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button