National

The lockdown period in Balochistan has been further extended

Quetta(94 news) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے اس میں مزید 15دن کی توسیع کردی ہے۔ اب صوبے میں 19مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی ہے، حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبہ بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جبکہ آج ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کو 19 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، 10 سے زائد افراد کے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی، سماجی و مذہبی تقریبات بھی نہیں ہوسکیں گی جبکہ خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button