قومی

بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیدیا

اسلام آباد (94 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال 2021-22کے وفاقی بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، سال بدل گیا ہے مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کا چولہا ابھی بھی بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے توبجٹ کیسے عوامی ہوسکتاہے؟ بجٹ کے وقت سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائی دے رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ بجٹ سے عمران خان نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیاہے،پاکستان پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button