National

Baksraamrkan rupyamdad announces millions for kapakstanyun





Karachi (94 news) باکسر عامر خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاون سے متاثرہ پاکستانیوں کی فلاح کیلئے چالیس ملین یعنی چار کروڑ روپے عطیہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عامر کا کہناتھا کہ عامر خان فاونڈیشن لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں میں بنیادی ضرورت کی اشیا اور راشن تقسیم کرے گی۔

انہوں نے اسلام آباد میں موجود اپنی باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے دینے کی بھی پیشکش کی ہے،

he said “میں کورونا واءرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کیلئے کوشاں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہوںانہوں نے کہا کیونکہ قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کو الگ الگ رکھنا ضروری ہوتا ہے اس لئے ان کا خیال ہے کہ ان کی باکسنگ اکیڈمی کا جم اس حوالے سے بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل عامر خان برطانیہ میں موجود اپنا شادی ہال بھی برطانوی باشندوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ بولٹن میں موجود اپنا ساٹھ ہزار مربع فٹ پر محیط شادی ہال قرنطینہ سنٹرز میں کمی کی اطلاعات پر پیش کرنے کو تیارہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے کہا کہ وہ ہسپتالوں کی صورتحال اور بستر کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ ہیں، اوراپنا چار منزلہ شادی ہال لوگوں کی مددکیلئے پیش کرنے کو تیارہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button