the game

Babar Azam's big honor became the only batsman in the world to be ranked in the top three in all three formats

Dubai (94 news) بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانی بیٹسمین تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر آنے والا دنیا کا واحد بیٹر بن گیا۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا اس طرح وہ دنیا کا واحد بلے باز ہے جو ایک ہی وقت میں تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر ہے، واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں قومی بلے باز پہلے نمبر پر ہے اور اب وہ ٹیسٹ میں بھی تیسرے نمبر آ گیا ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

بولرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور بھارت کے ایشون کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی کی ایک درجےترقی ہوئی اور وہ اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ ایشون دوسرے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button