قومی
اے این ایف ٹیم کی جیل میں رانا ثناءاللہ سے تفتیش
لاہور (94 نیوز) اے این ایف کی تفتیشی ٹیم نے منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزمان سے جیل میں تفتیش کی ، اے این ایف نے تفتیش سے پہلے متعلقہ عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی پانچ رکنی ٹیم نے منشیات کیس میں رانا ثنا ءاللہ اوردیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کی ۔ اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات کیس میں رانا ثناءاللہ اوردیگر ملزمان سے پوچھ گچھ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ متعلقہ عدالت کی اجازت لینے کے بعد کی گئی ۔